مظفرآباد،اکلاس ملازمین کی ہڑتال 8ویں روز میں داخل ہوگئی

مظفرآباد،اکلاس ملازمین کی ہڑتال 8ویں روز میں داخل ہوگئی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)اکلاس ملازمین کی ہڑتال 8ویں روز میں داخل،ملازمین سراپا احتجاج ،اسلام آباد ،میرپور ،روات ،کنڈل شاہی،نیلم میں ہڑتال جاری مرکزی صدر اکلاس ایمپلائرز پروگریسو یونین سی بی اے نے اسلام آباد ،میرپورمیں ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اکلاس فاقہ کشی کا شکار ہیں کئی ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے سے منگنیاں ٹوٹ گئیں ۔کئی ملازمین کے بچے علاج معالجہ نہ ہونے سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں کئی ملازمین زہنی تواز ن کھو بیٹھے ہیں مرکزی صدر راجہ شبیر خان نے کہا ملازمین کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ملازمین کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے نہ بکیں گے نہ جھکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اکلاس میں 80کروڑ روپے خسارے میں جارہا ہے ملازمین کا مستقبل تاریک ہے انہوں نے کہا کہ اب کفن پوش مظاہرہ ہوگا۔اپنے شیڈیول کے مطابق ہڑتال جاری رکھیں گے۔ملازمین متحد ہیں وہ اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اکلاس ملازمین کی حالت پر رحم کرے اور ان کے مستقبل کے بارے میں بہتر اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو بچوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ہڑتالی ملازمین سے سینئر نائب صدر عاصم رشید ،سردار نوازچوہان،طاہر سلیم کیانی ،سردار اسرار،سرور شاہ،راجہ نادر ،چوہدری میر محمد ودیگر خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر