القادر حج و عمرہ کے عازمین حج آج ایوب انٹرنیشنل ٹریولز کے کل روانہ ہونگے

القادر حج و عمرہ کے عازمین حج آج ایوب انٹرنیشنل ٹریولز کے کل روانہ ہونگے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)القادر حج و عمرہ کے عازمین آج صبح9بج کر20منٹ پر شاہین ائیر لائنز کی فلائٹ نمبر NL717کے ذریعے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے قافلے کی قیادت الحاج سجاد چودھری،مرتضیٰ چودھری کریں گے عازمین کو روانگی سے 6گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف ایوب انٹرنیشنل ٹریولز کے عازمین 23اگست کی صبح 1بج کر30منٹ پرشاہین ائیر لائنز کی فلائٹNL715کے ذریعے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہو ں گے قافلے کی قیادت الحاج اسامہ ایوب کریں گے تمام عازمین کو روانگی سے 6گھنٹے قبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روانگی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر