مجھے کیوں نکالامہم ! پی ٹی آئی کاکراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ

مجھے کیوں نکالامہم ! پی ٹی آئی کاکراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نااہل وزیراعظم نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کے جواب میں شروع کردہ ایسے نکالا تمہیں مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ کیا مارچ کی قیادت پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کی اس موقع پر حلیم عادل شیخ ، ڈاکٹر مسرور سیال ، جانشیر جونیجو اور دیگر نے مسافروں میں پمفلیٹ تقسیم کیے کراچی کینٹ اسٹیشن سے شرورع ہونے والا مارچ حیدرآباد پہنچا تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد میں بھی مسافروں میں پمفلیٹ تقسیم کیے کارکنان نے مجھے کیوں نکالا کے جواب میں بنے اسٹیکر اور پمفلیٹ ٹرین پر چپکا دیے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف نے پوچھا کے انہیں کیوں نکالا گیا تو ان کو اب عوام جواب دے گی مجھے کیوں نکالا اب قومی مہم بن چکی ہے اور پورے پاکستان سے نااہل وزیراعظم کو لوگ جواب دے رہے ہیں مگر شاید انہیں سمجھ نہیں آرہی آج ہم نے یہاں پاکستان ایکسپریس کے مسافروں میں پمفلیٹ اس لیے بانٹے ہیں کہ یہ پاکستان ایکسپریس پورے پاکستان میں جاتی ہے اور یہ جی ٹی روڈ کے قریب سے بھی گذرے گی تو یہ پمفلیٹ ان تک پہنچ جائیں گے نواز شریف نے ڈھونگ رچایا ہوا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے نواز شریف خد کو اور اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے اداروں کے خلاف اتر آئے ہیں اس ٹرین کے ذریعے عوام نواز شریف کو بتائے گی کے انہیں کیوں نکالا گیا ، نواز شریف اور کا پورا ٹبر چور نکلا اس لیے انہیں نکالا گیا اور وزیر ریلوے سے بھی گذارش ہے کہ وہ ان پوسٹرز کو پڑھیں اور بتائیں نواز شریف کو کہ سندھ کے لوگوں نے آپ کے لیے جواب بھیج ہے آپ کو کیوں نکالا ہم یہ مہم پورے پاکستان میں چلائیں گے جس جس نے بھی اس ملک کو لوٹا انہیں احتساب کے کٹہرے میں ضرور کھڑا ہونا ہوگانواز شریف اور ان کا خاندان خد کو طاقتور سمجھ کر بیٹھا ہوا تھا مگر آج جب عوام کی طاقت سامنے آئی تو نواز شریف رائیونڈ میں بھی لوگوں سے پوچھتے پھر رہے ہیں کے انہیں کیوں نکالا گیا یہ مہم جاری رہے گی اور پورے سندھ میں اس مہم کو تیز کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر