ایس ایس یوکی جانب سے ڈاکٹر رتھ فاؤکوگارڈآف آنرپیش کیاگیا

ایس ایس یوکی جانب سے ڈاکٹر رتھ فاؤکوگارڈآف آنرپیش کیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد نے مرحومہ ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھافاؤ کے احترام کے طور پر ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے رسمی خصوصی دستے نے گوراقبرستان میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کوگارڈآف آنر پیش کیا۔کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی ملک میں خصوصاً سندھ میں جذام کے خاتمے کے لیے وقف کی اور شہر میں ایک ہسپتال بھی قائم کیا۔کمانڈنٹ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی انتھک اور نہ تھکنے والی محنت ایک ایسی قوت تھی جس کی وجہ سے 1996 میں پاکستان ایشیاء کے ممالک میں جذام کے مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک بنا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر