کراچی میں طوفانی بارش، معمولات زندگی دھرم بھرم

کراچی میں طوفانی بارش، معمولات زندگی دھرم بھرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، شہری زندگی جل تھل ہوگئی، مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوگیا ، مواصلاتی نظام دھرم بھرم ہوگیا، کئی علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 300 سے زیادہ فیڈرٹرپ کرگئے اور شہر کے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔