پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم نو ، تمام ڈویژنز اور ضلعی سطح پر نئی تقرریاں

پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم نو ، تمام ڈویژنز اور ضلعی سطح پر نئی تقرریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے سندھ کی تنظیم نو کرتے ہوئے صوبے کے تمام ڈویژنز اور ضلعی سطح پر نئی تقرریاں کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ کو سینئرایگزیکٹیو نائب صدر بنادیاگیا ہے جبکہ سینئر رہنما افتخار سومرو پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری، صداقت علی جتوئی اور ایم این اے لال چند ملہھی سینئر نائب صدور ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آغا ارسلان پٹھان اور دیوان سچ آنند کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز سندھ مقررکیا گیا ہے۔ اسی طرح چھ نائب صدور، تین جوائنٹ سیکرٹریز اور شعبہ اطلاعات میڈیا کوآڈی نیشن اور فنانس کے سیکرٹریز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 25 اگست کو سکھر میں جلسے کے بعد پورے سندھ میں بھرپور عوامی رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یونین کونسل کی سطح پر بھی پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔