سی پی این ای ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کا قیام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کے مقاصدمیں اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا بالخصوص میڈیا اور سول سوسائٹی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے،اور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی 28؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ جنگ کے گروپ ایڈیٹر شاہین قریشی جبکہ ڈپٹی چیئرمین آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر عبدالخالق علی مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں امتیاز عالم (ماہنامہ ساؤتھ ایشین جرنل)، سید ممتاز شاہ (روزنامہ مشرق)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، امین یوسف (روزنامہ نوائے وقت)، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، حامد حسین عابدی (روزنامہ امن)، طاہر نجمی (روزنامہ ایکسپریس)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات)، عبدالرحمان منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ)، اویس اسلم علی (ماہنامہ اکنامک آؤٹ لک)، عابد علیم (روزنامہ ملت)، اسلم خان (انٹرنیوز ایجنسی)، عارف بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس)، بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم)، علی بن یونس (روزنامہ بیوپار)، منصور کورائی (روزنامہ واکا)، وسیم احمد (روزنامہ عوام)، ممتاز طاہر (روزنامہ آفتاب)، محسن بلال (روزنامہ اوصاف)، مظفر اعجاز (روزنامہ جسارت)، شکیل احمد ترابی (صباح نیوز ایجنسی)، سید سجاد بخاری (روزنامہ اب تک) اور ممتاز علی (ماہنامہ کرائم زون) شامل ہیں۔