کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی

کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔کوئلہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع ملزم سابق صدر چیمبر آف کامرس حیدرآباد گوہر اللہ،رکن سندھ اسمبلی فقیر داد کھوسو و دیگر پیش ہوئے نیب کے گواہ آفتاب احمد کھوکھر کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل ہوئی عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دوسرے گواہ کو طلب کرلیا ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ریفرنس میں نامزد پی پی کے ایم پی اے فقیر داد کھوسو سمیت سابق سیکرٹری وزیر اعلی سندھ سہیل اکبر شاہ سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں دیگر ملزمان میں سابق ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل منظور حسین میمن،عبدالرشید سولنگی بھی شامل ہیں ان پر الزام ہے کہ ملزمان پر بجلی گھر کے لئے نکالا گیا کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے ملزمان نے سرکاری افسران سے مل کر قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچایا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر