شریف فیملی کو نیب میں حاضر ہوکر الزامات کا جواب دینا چاہیے ٗشفقت محمود

شریف فیملی کو نیب میں حاضر ہوکر الزامات کا جواب دینا چاہیے ٗشفقت محمود

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ62,63 کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ٗشریف فیملی کو نیب میں حاضر ہوکر الزامات کا جواب دینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ62,63 میں بار بار ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی مگر یہ قانون قائم رہا۔ جمہوریت کے اندر اخلاقیات کی ضرورت ہے۔ دنیا میں جو سیاست ہو رہی ہے اگر کسی ملک میں کسی حکمران یا پارٹی عہدیدار نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا ہو تو وہ استعفیٰ دے دیتے ہیں۔ صادق اور امین اگر کوئی شخص نہیں ہوتا تو اس کو پارلیمنٹ کے اندر نہیں بیٹھنا چاہیے اس قانون کے بغیر جمہوریت بھی نہیں چل سکتی۔ اگرچہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے مگر پھر بھی ان کو قومی اداروں اور قانون کا احترام کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونا چاہیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر