بھارتی خاتون نے گھر میں بیت الخلاء نہ بنوانے پر طلاق لے لی

بھارتی خاتون نے گھر میں بیت الخلاء نہ بنوانے پر طلاق لے لی

جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے گھر میں بیت الخلاء نہ بنوانے پر اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیپور کی مقامی عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت کے دوران فیصلہ دیا کہ شوہر نے گھر کے اندر ٹوائلٹ نہ بنا کر خاتون کو جسمانی و ذہنی اذیت سے دوچار کیا لہٰذا خاتون کا علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ درست ہے۔خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی شادی کو پانچ برس ہوچکے ہیں اور بار بار کہنے کے باوجود اس کے شوہر نے رفع حاجت کے لیے گھر میں ٹوائلٹ نہیں بنایا اور یہ کسی ظلم سے کم نہیں ہے۔ دوران سماعت اپنے ریمارکس میں جسٹس راجندر کمار شرما نے کہا کہ گاؤں دیہات میں عورتیں رفع حاجت کے لیے شام ڈھلنے کا انتظار کرتی ہیں اور اس دوران وہ سخت تکلیف میں رہتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خواتین کو رفع حاجت کے لیے محفوظ ماحول فراہم نہ کرنا تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔

طلاق لے لی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر