جھٹ پٹ اور کُھلے رزق کا عامل بن کر دوسروں کے لئے بھی دعا کرنا سیکھیں

جھٹ پٹ اور کُھلے رزق کا عامل بن کر دوسروں کے لئے بھی دعا کرنا سیکھیں
جھٹ پٹ اور کُھلے رزق کا عامل بن کر دوسروں کے لئے بھی دعا کرنا سیکھیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ)اللہ بے نیاز ہے لیکن اپنی مخلوق کو عطا کرنے اور اسکی حاجات کو حل کرنے میں اپنے بندوں سے بے پروا نہیں بلکہ اس سے زیادہ کوئی سچا دوست ہو ہی نہیں سکتا ۔ لہذا ہر وہ انسان جو اللہ سے مانگتا ہے ،اپنے وعدہ کے مطابق اللہ اسکی سنتا ہے ۔ہمارے ہاں جولوگ غربت اور تنگی رزق کی وجہ سے اپنے بچے بچیوں کی شادیاں کرنے سے عاجز ہوتے ہیں وہ غیرت کی وجہ سے دوسروں سے مالی مدد بھی طلب نہیں کرسکتے ۔انہیں چاہئے کہ وہ اپنی اس تکلیف کے لئے اللہ سے ہی رجوع کریں اور یہ مجرب وظیفہ روزانہ چالیس دن تک نماز فجر اورنماز عشاکے بعد اکیالیس سو بار اوّل و آخردرود پاکﷺ کے ساتھ پڑ ھنا شروع کردیں ۔

یاوہاب یا رزاق

وہاب وہ ذات اعلاٰ ہے جو انسان کو بغیر کسی غرض کے عطا فرماتی ہے اور اللہ کریم و رحیم اپنے بندوں کو جب اپنی جانب پوری توجہ سے پلٹتا دیکھتے ہیں تواس پر شفقت و کرم عطا فرماتے ہیں۔جو لوگ اس وظیفہ کے عامل بن جاتے ہیں ،ان کی دعاو ¿ں میں بڑی تاثیر پیدا ہوجاتی ہے لہذا وہ دوسرے پریشان حال لوگوں کو بھی افلاس اور مسائل سے بچانے کے لئے اس وظیفہ کو وسیلہ بنا کر صدقہ جاری حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس