شیر زمان گرفتاری معاملہ، ملتان پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کر دی، عدالت کی 8 ستمبر تک پیش کرنے کی مہلت

شیر زمان گرفتاری معاملہ، ملتان پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کر دی، ...
شیر زمان گرفتاری معاملہ، ملتان پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کر دی، عدالت کی 8 ستمبر تک پیش کرنے کی مہلت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان پولیس نے صدر ملتان ہائیکورٹ بار شیر زمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی، کیس کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کی،نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق رپورٹ آر پی او ملتان نے پیش کی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ پولیس نے شیر زمان کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے لیکن گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی جس پر عدالت نے شیر زمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 8 ستمبر تک کی مہلت دیدی۔

مزید : لاہور