حمزہ شہبازشریف بھی بیرون ملک چلے گئے

حمزہ شہبازشریف بھی بیرون ملک چلے گئے
حمزہ شہبازشریف بھی بیرون ملک چلے گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیگم کلثوم نوازکے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اوررکن اسمبلی حمزہ شہبازدورے پر بیرون ملک چلے گئے ۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ کلثوم نوازان کی والدہ کی طرح ہیں ، وہ اپنا الیکشن سمجھ کر مہم چلارہے ہیں، تمام وارڈز کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور وہ باہر بیٹھ کر بھی مہم کی نگرانی کرتے رہیں گے ۔ اُنہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کی کامیابی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

مزید : قومی