امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ ،جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ ،جنوبی ...
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونک رابطہ ،جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے درمیان ٹیلی فونک رابطہ کر کے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی امریکی پالیسی سے آگاہ کیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے پہلے ریکس ٹیلر سن نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیااور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اوراسلام آباد کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کیخلاف کارروائیاں کرنا ہوں گی۔
مزید خبریں :پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود، اسلام آبادکو طالبان کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی امریکی پالیسی کا اعلان

مزید :

قومی -