سعودی عرب: خود سے آگے چلنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

سعودی عرب: خود سے آگے چلنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی
سعودی عرب: خود سے آگے چلنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

  

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں معمولی جھگڑوں پر میاں بیوی کے درمیان طلاق کی شرح میں اضافہ۔ شوہر نے خود سے آگے چلنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ پیر کوخلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معمولی سی بات پر طلاق کا تازہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار اپنے بیوی کو سمجھایا کہ وہ راستے میں چلتے ہوئے اس سے آگے نہ چلا کرے تاہم بات نہ ماننے پر اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔ اسی طرح ایک سعودی شخص نے بیوی کو محض اس لیے طلاق دی کہ اس کی بیوی نے دعوت کے دوران مہمانوں کے سامنے بکرے کی سری نہیں رکھی۔ جب مہمان چلے گئے تو شوہر نے بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ اس نے کھانے کا سب سے اہم جز مہمانوں کے سامنے پیش نہ کر کے ان کی بے عزتی کی اور اسے اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔

بیوی نے شوہر کو فون پر ایسی بات بول دی کہ شوہر غصے میں عدالت پہنچ گیا، بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مزید : عرب دنیا