این اے 120 میں سرکاری وسائل کے استعمال اور پارلیمنٹیرین کے دوروں پر پابندی لگائی جائے، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

این اے 120 میں سرکاری وسائل کے استعمال اور پارلیمنٹیرین کے دوروں پر پابندی ...
این اے 120 میں سرکاری وسائل کے استعمال اور پارلیمنٹیرین کے دوروں پر پابندی لگائی جائے، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 120 میں سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست پاکستان عوامی تحریک کے امیدواراشتیاق چودھری نے دائر کی ،درخواست میں شہباز شریف، سعد رفیق ، پرویز ملک اور رانا ثنااللہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل کر رہی ہے اورارکان پارلیمنٹ حلقے کے مسلسل دورے کر رہے ہیں،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی حمایت کیلئے عوام کو لالچ اور مراعات دی جا رہی ہیں،وسائل کا استعمال اور پارلیمنٹیرین کے دوروں پر پابندی لگائی جائے۔

مزید : لاہور