نواز شریف کی ایک بار پھر جلاوطن ہونے کی تیاری

نواز شریف کی ایک بار پھر جلاوطن ہونے کی تیاری
نواز شریف کی ایک بار پھر جلاوطن ہونے کی تیاری

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب کی طرف سے طلبی کے نوٹسز کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی 24 اگست کو لندن روانگی، خود ساختہ جلاوطنی کا پیش خیمہ بتائی جارہی ہے۔نواز شریف نے والیم 10 کے مندرجات اورنیب کے دباﺅ کے بعد ساتھیوں سے مشورے کے بعد لندن روانگی کا پروگرام بنالیا۔ سوشل میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے آگے بند نہیں باندھ سکیں گے، اس لئے لندن میں بیٹھ کر باقی سیاسی چالیں کھیلی جائیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے لہجے میں چوہدری نثار علی خان کی گفتگو محسوس کرتے ہوئے خود کو رائیونڈ سے دور لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب لاہور کی طلبی پر اسحاق ڈار آج پیش ہوں گے

مزید : اسلام آباد