ڈاکٹر طاہرالقادری لندن پہنچ گئے

ڈاکٹر طاہرالقادری لندن پہنچ گئے
ڈاکٹر طاہرالقادری لندن پہنچ گئے

  

لندن (اے این این) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری پھر آنے کے وعدے کے ساتھ لندن پہنچ گئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نجی پرواز کی آر 621 سے براستہ دوحہ لندن پہنچے ہیں جہاں وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ میں کہیں چھوڑ کر نہیں جارہا، واپس آﺅں گا۔

حمزہ شہبازشریف بھی بیرون ملک چلے گئے

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا حساب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو تیسری بار بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ انہیں نیب میں پیش ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے تیسری بار بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ شریف برادران ثبوت نہ ہونے پر نیب سے بھاگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین میں ترمیم نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق طاہرالقادری مختصر دورے پر گئے ہیں وہ 31اگست کو واپس آجائیں گے اور عید لاہور میں منائیں گے۔

مزید : برطانیہ