حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ ...
حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن، حسین اور مریم نواز شریف کے درمیان جھگڑا ہوا ہے اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گپ شپ والی بات ہے اور نہ ہی خواہشات کے گھوڑے ہیں بلکہ ہمارے مصدقہ ذرائع کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حمزہ شہبازشریف بھی بیرون ملک چلے گئے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ” کسی کو سمجھ نہیں لگی کہ کلثوام نواز نے لندن سے کیا خزانہ لانا ہے اور کن ووٹرز کو قائل کرنے گئی ہیں لیکن اب ہمارے پاس پوری تفصیل آ گئی ہے۔ ہوا یہ ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادگان حسن اور حسین نواز نے نیب کے مقدمات کو بھگتنے یا کسی بھی پیشی کیلئے پاکستان آنے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی شہری نہیں، برطانیہ کے شہری ہیں، اس لئے ہم نہیں آئیں گے۔ جبکہ جے آئی ٹی میں وہ اس لئے آتے رہے کیونکہ اس وقت انہیں امید تھی۔
حسن اور حسین نواز کا موقف ہے کہ ہم نے تو انگلینڈ کی شہریت لی ہوئی ہے، ہم نے نہیں آنا اور پاکستان میں کسی پیشی کو بھگتنے کیلئے کسی جگہ نہیں آئیں گے۔ ان کا حتمی موقف تو آ گیا ہے لیکن کامن ویلتھ کے ممالک کمے شہریوں کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ اپنی حقیقی شہریت کیساتھ برطانیہ کی شہریت بھی لے سکتے ہیں، اس کے تحت وہ اب بھی پاکستان کے شہری ہیں۔ “
چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ ہمارے مصدقہ ذرائع کے مطابق ، یہ گپ شپ والی بات ہے اور نہ ہی خواہشات کے گھوڑے ہیں، نہ کوئی افواہ ہیں بلکہ مصدقمہ ذرائع کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ مریم نواز نے اپنے بھائیوں سے بات کی، ان کو بار بار سمجھاتی رہیں، لمبی لمبی فون کالز کیں، اور کہا کہ اس وقت آپ کا والد بیمار ہے، سابق وزیراعظم ہیں، ان پر مقدمات کا بہت دباﺅ ہے، اور آپ نے آ کر ساری صفائی دینی ہے جو آپ پہلے کہتے رہے ہیں کہ ساری فرمیں اور کاروبار ہمارا ہے اور نواز شریف یہ کہتے رہے ہیں کہ میرا کیا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سعودی عرب: خود سے آگے چلنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی
تو آپ نے بوڑھے اور بیمار باپ کو قانون اور اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور آنے کو تیار نہیں، آپ آئیں لیکن حسن اور حسین نواز دونوں نے ہی آنے سے انکار کر دیا جس پر مریم نواز نے ان کو انتہائی سخت ست کہا اور غیر پارلیمانی الفاظ کہے جو یہاں نہیں بیان کئے جا سکتے، ان کی لڑائی ہوئی، مریم نے بھائیوں کو ڈانٹا ڈپٹا،اور منتیں بھی کیں، یعنی باقاعدہ جھگڑا ہوا ہے اور گالم گلوچ تک بات گئی ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

قومی -