عائشہ گلالئی کے الزامات پر بننے والی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ

عائشہ گلالئی کے الزامات پر بننے والی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ
عائشہ گلالئی کے الزامات پر بننے والی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے الزامات پر بننے والی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن کی جانب سے تاحال نام ہی موصول نہ ہو سکے ہیں ،ذرائع کے مطابق دس رکنی کمیٹی میں اپوزیشن نے کے ارکان کی شمولیت بھی تھی جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے تاحال اپنے اراکین کے نام نہیں دیے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کوپارلیمنٹ میں اخلاقیات کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے تاہم اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن کی رضامندی کے بغیر خصوصی کمیٹی قائم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نواز شریف کی ایک بار پھر جلاوطن ہونے کی تیاری

واضع رہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الزام لگایا تھا کہ انہوں نے چند سال قبل انہیں موبائل پر نازیبا میسج بھیجے تھے جس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دس رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کے لیے اپوزیشن سے ارکان کے نام مانگے تھے جو کہ اپوزیشن نے تاحال فراہم نہ کیے ہیں۔

مزید : اسلام آباد