”اگر شریف خاندان آج پیش نہ ہوا تو ۔۔۔“نیب نے بڑا اعلان کردیا ،شریف فیملی کو سب سے بڑی دھمکی دے دی

”اگر شریف خاندان آج پیش نہ ہوا تو ۔۔۔“نیب نے بڑا اعلان کردیا ،شریف فیملی کو ...
”اگر شریف خاندان آج پیش نہ ہوا تو ۔۔۔“نیب نے بڑا اعلان کردیا ،شریف فیملی کو سب سے بڑی دھمکی دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں اور مریم نواز کو آج پھر طلب کررکھا ہے جہاں پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی ۔تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہے اور نیب کو اس پر فیصلہ آنے تک پیش نہ ہونے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ شریف فیملی آج بھی پیش نہ ہوئی تو رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کریں گے اور عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

مزید خبریں :حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

مزید : قومی