بالی ووڈ میں3 خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے، عامر خان

بالی ووڈ میں3 خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے، عامر خان
بالی ووڈ میں3 خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے، عامر خان

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار عامر خان کاکہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں 3خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے۔ حال ہی میں عامر خان سوائن فلو سے صحت یاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک تقریب میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب فلموں کی ناکامی کی بات آتی ہے تو 3 خانز کا نام لیاجاتاہے جو کہ ناانصافی ہے۔بالی ووڈ میں اور بھی ٹیلنٹڈ سٹارز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتارچڑھاو آتے رہتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھا کام کریں۔ کبھی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں تو کبھی ناکامی کا بھی سامنا ہوتاہے۔عامر خان نے کہا کہ بالی وڈ کے دیگر اداکار بھی انڈسٹری میں اچھا کام پیش کررہے ہیں۔

مزید : تفریح