فیس بک پر شادی کی پیشکش، لڑکی کے باپ نے لڑکے پر فائرنگ کرادی

فیس بک پر شادی کی پیشکش، لڑکی کے باپ نے لڑکے پر فائرنگ کرادی
فیس بک پر شادی کی پیشکش، لڑکی کے باپ نے لڑکے پر فائرنگ کرادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب میں فیس بک پر شادی کی پیشکش پر لڑکی کے والد نے لڑکے پر فائرنگ کرادی۔ ہاﺅسنگ کالونی ننکانہ صاحب کا ہمایوں اصغر تعلیم حاصل کرنے انگلینڈ گیا ہوا تھا۔ وہاں ایک کلاس فیلو نے اس کا اپنی کزن کشمولہ صابر کے ساتھ فیس بک پر تعارف کرایا۔ کشمولہ نے پاکستان آنے پر ہمایوں اصغر کو شادی کا پیغام دے دیا۔ لڑکی کے والد کو پتہ چلا تو اس نے ننکانہ صاحب کے ہی رہائشی فیصل محمود کے ذریعے ہمایوں اصغر پر فائرنگ کرادی تاہم خوش قسمتی سے ہمایوں بچ گیا۔ ہمایوں نے پولیس کو بتایا کہ کشمولہ کا والد اسے قتل کی دھمکیاں دیتا ہے اور یہ فائرنگ اسی نے کرائی ہے  پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری شادی کیوں کی؟ بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

مزید : ننکانہ صاحب