عمران کیخلاف ایسا کوئی کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں: بابر اعوان

عمران کیخلاف ایسا کوئی کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں: بابر اعوان
عمران کیخلاف ایسا کوئی کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں: بابر اعوان

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہوجائیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں نواز شریف کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نا اہل ہوجائیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو تشہیر میں نواز شریف کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے.

حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

کمیشن نے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں پر ن لیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے، سیاست اب قانونی جنگ بن چکی ہے اس کا ذمہ دار صرف نااہل وزیراعظم ہے، نوازشریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں وہ احتساب سے بھاگ نہیں سکتے۔بابر اعوان نے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتا، یہی قانون ہے لیکن ایل این جی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ اصل وزیراعظم تو نواز شریف ہے، پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف خود کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کردیا اس لیے وہ پارٹی کے فیصلے نہیں کرسکتے، اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو نا اہل ہو گیا اس کے نام سے پارٹی نہیں بن سکتی لہذا مسلم لیگ اب نوازشریف کا نام استعمال نہیں کرسکتی، وزرا مسلسل قانون اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی بنی تو انہوں نے مٹھائی بانٹی، پھر فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

مزید : اسلام آباد