ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ہے‘ صباء قمر

ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ...
ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ہے‘ صباء قمر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آئی این پی) اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ہے ‘پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔یہ ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران صباء قمر نے کہا کہ پہلے مجھے یہ رول کرنے میں سنجیدہ نہیں تھی لیکن ہدایتکار کے کہنے پر قندیل بلوچ کا رول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری امید سے بڑھ کر لوگ میرے اس چہرے کو پسند کررہے ہیں۔یہ ڈرامہ بالکل قندیل بلوچ کی زندگی کے قریب تر ہو کر بنایا گیا ہے غیرت کے نام پر قتل ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔

مزید : تفریح