راجن پور میں آپریشن،7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب ،11ڈاکو چھوڑے گئے ،ذرائع

راجن پور میں آپریشن،7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب ،11ڈاکو چھوڑے گئے ،ذرائع
راجن پور میں آپریشن،7 مغوی پولیس اہلکار بازیاب ،11ڈاکو چھوڑے گئے ،ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ویب ڈیسک) روجھان کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے پولیس نے ساتوں مغوی پولیس اہلکار بحفاظت بازیاب کرالئے جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق 11ڈاکووں کی رہائی کے بدلے میں یہ اہلکار رہا ہوئے،ایک سیاسی رہنما نے یہ ڈیل کرائی اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے پولیس کو پٹ گینگ کے سرغنہ عطا اللہ عرف پٹ عمرانی کے 2بیٹوں وہاب اور بہادر سمیت 11ڈاکوﺅں کو چھوڑنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر اور ڈی پی او رحیم یا ر خان ذیشان اصغر کی قیادت میں روجھان کے کچے کے علاقہ میں اغواءہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے سلسلہ میں جاری ساری را ت آپریشن کے بعد7 مغوی اہلکاروں کو بحفاظت طور پر بازیاب کرالیا گیا ہے۔بازیاب ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مزمل حسین، کانسٹیبلان ذیشان، صابر ، جمشید ، حیدر، لقمان وغیرہ شامل ہیں پولیس راجن پور اور رحیم یارخان کے ترجمان کی جانب سے یہ موقف اختیارکیا گیاکہ دونوں اضلاع کی پولیس کے مشترکہ آپریشن اور شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیااور ڈاکو گھبراکر مغویوں کو چھوڑ کر فرارہوگئے ڈاکوﺅں جن کی تعداد 13 بتائی جاتی ہے.

اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کو فوری رپورٹ کرنے اور مغویان کی ہر ممکن طریقہ سے بحفاظت جلدبا زیا بی کی ہدایت کی تھی جس پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غاز یخا ن رحمت اللہ خان نیازی نے فوری طور پر راجن پورپہنچ کرآپریشن کی کمان سنبھال لی تھی مزید یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کی طرف سے ڈاکوﺅں کو سیف راستہ فراہم کرنے اور ان کے متعدد ساتھیوں کی رہائی پر مغوی اہلکاروں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید :

راجن پور -