”ہانیہ کہاں بیٹھے گی۔۔۔؟“ اس سوال پر فہد مصطفی نے ایسا شرمناک جواب دیدیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

”ہانیہ کہاں بیٹھے گی۔۔۔؟“ اس سوال پر فہد مصطفی نے ایسا شرمناک جواب دیدیا کہ ...
”ہانیہ کہاں بیٹھے گی۔۔۔؟“ اس سوال پر فہد مصطفی نے ایسا شرمناک جواب دیدیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار اور اینکر فہد مصطفی رمضان المبارک کے دوران ہونے والے گیم شو میں اپنے جوشیلے انداز کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں اور لوگ انہیں کافی پسند بھی کرتے ہیں مگر اب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس سے صارفین کافی غصے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد مصطفی اور ہانیہ عامر سمیت کچھ اداکار اور اداکارائیں میکڈونلڈز کے سامنے کھڑے ہیں جہاں مختلف لوگ ان کیساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں۔ اسی دوران سب کے جانے کا وقت ہو جاتا ہے اور فہد مصطفی وہاں سے چل پڑتے ہیں جس پر ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ ”ہانیہ کس کے ساتھ بیٹھ رہی ہے؟“ اور ساتھ ہی فہد مصطفی ایسا جواب دیتے ہیں کہ سننے والوں کے رنگ ہی اڑ جاتے ہیں۔

ہانیہ عامر

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سعودی عرب: خود سے آگے چلنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

ان کا جواب اس قدر توہین آمیز اور غیر اخلاقی ہے تھا کہ وہاں موجود لوگ بھی حیران پریشان رہ گئے۔ انہوں نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ''ہانیہ میری گود میں۔'' ان کے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جو ذیل میں دی گئی ہے اور اسے دیکھ کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : تفریح