بھارت میں سوائن فلو سے 6ہفتوں میں 700افراد ہلاک

بھارت میں سوائن فلو سے 6ہفتوں میں 700افراد ہلاک
بھارت میں سوائن فلو سے 6ہفتوں میں 700افراد ہلاک

  

ممبئی(صباح نیوز)بھارت کی مختلف ریاستوں کو سوائن فلو نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ چھ ہفتوں کے دوران700 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ ہزاروں مریض زیرعلاج ہیں۔ اداکار عامر خان اور اداکارہ ریچاچڈھا بھی سوائن فلو سے متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوائن فلو کے باعث صرف ریاست گجرات میں چھ ہفتوں کے دوران دو سو تیس افراد ہلاک ہوئے۔ پانچ ہزار سے زائد اسپتال میں داخل ہیں۔مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوائن فلو کی تیزی سے پھیلتی وبا کے باعث بیس ہزار سے زائد متاثرہ افراد زیرعلاج ہیں۔ اداکار عامرخان اور اداکارہ ریچاچڈھا بھی سوائن فلوسے متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی