نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاق سے ...
نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر ہائیکورٹ نے وفاق سے جواب طلب کرلیا ۔ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نوازشریف نااہل قرار دیئے گئے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے نواز شریف اور بچوں کو طلب کیا، نواز شریف اور خاندان نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان مختلف ممالک کے ویزے رکھتا ہے، خدشہ ہے کہ نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کے لیے نوازشریف بیرون ملک چلے جائیں گے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کے موقف پر وفاق، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : لاہور