عمران خان توہین عدالت کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ چیلنج کردیا

عمران خان توہین عدالت کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ چیلنج ...
عمران خان توہین عدالت کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ چیلنج کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کو چیلنج کردیاہے ،16اگست کے آرڈر کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا جس پر عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کی اور 28اگست کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے موقف اپنایاکہ بیرونی فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواءہے اور استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے تک کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے جس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

مزید : اسلام آباد