دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری کو اعتراف کرنا چاہئے:چینی وزارت خارجہ

دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری کو اعتراف ...
دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری کو اعتراف کرنا چاہئے:چینی وزارت خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے پاکستان کیخلاف امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہیں اورعالمی برادری کو ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے ۔

چینی  وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر رہا اور پاکستان نے اس جنگ میں عظیم قربانیاں اور تعاون پیش کیا۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برداری کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ خطے اور عالمی امن اور استحکام کے لئے امریکا اور پاکستان کے تعاون پر چین مطمئن ہے جب کہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کی پالیسیاں خطے اور افغانستان کے استحکام اور ترقی کے لئے ہوں گی۔چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ہیں جن کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی میں پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں اور پاکستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ امریکا دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں