ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کا بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا

ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کا بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا
ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کا بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کا بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا۔پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ ق نے ایم کیوایم پاکستان کی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا ہے۔جب کہ مسلم لیگ کے دھڑے، فنکشنل لیگ اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا جس کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کررہے۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔مسلم لیگ (ن) نے ایم کیوایم کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب اس پر ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس ان کی طرف سے پاکستان کے مختلف سیاسی معاملات پر ایک کوشش تھی، اس میں شرکت نہ کرنا ان جماعتوں کا حق ہے لیکن ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کے وفود نے سیاسی جماعتوں کو آج ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی سمیت بیشتر جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی۔
مزید خبریں :عائلہ ملک نے بالآخر تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ میں شمولیت کا امکان

مزید :

قومی -