امریکا نے ایک بار پھر اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،یہ پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالر کیلئے کسی کی جنگ نہ لڑے:عمران خان

امریکا نے ایک بار پھر اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال ...
امریکا نے ایک بار پھر اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،یہ پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالر کیلئے کسی کی جنگ نہ لڑے:عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،یہ پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالر کیلئے کسی کی جنگ نہ لڑے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں نا کام پالیسی کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی، امریکا اپنی ناکامیوں کا سارا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،ہمیں امریکہ اور بھارت کی ناکام پالیسیوں کا ملبہ اٹھانے سے بھی یکسر انکار کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا ہمیں قربانی کا بکرا بننے سے انکار کر دینا چاہیے، ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی نہیں اپنانا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم نے امریکہ کی خوشنودی کیلئے افغانستان میں دوجنگیں لڑیں، دونوں جنگوں میں ہم نے بھاری انسانی اور معاشی نقصان اٹھایا، ہم نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی قربانی دی۔عمران خان نے مزید کہا ہماری معیشت کو اس جنگ کے باعث 100 ارب ڈالرز سے زائد کا سنگین دھچکا لگا، وقت آگیا ہے کہ امریکہ سے کہا جائے کہ اب "مزید کبھی نہیں"۔

مزید خبریں :دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری کو اعتراف کرنا چاہئے، چینی وزارت خارجہ

مزید : قومی /اہم خبریں