فیصل آباد،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوخاتون سمیت تین افراد نے خو دکشی کرلی

فیصل آباد،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوخاتون سمیت تین افراد نے خو دکشی کرلی
فیصل آباد،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوخاتون سمیت تین افراد نے خو دکشی کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(آن لائن)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دوخاتون سمیت تین افراد نے خو دکشی کرلی جبکہ روٹھی بیوی کو نہ ماننے پر خاوند کی پر اسرار ہلاکت تفصیلات کے مطابق 28سالہ مہرین زوجہ مقبول سکنہ 89ج ب کے رہائشی نے گھریلو نا چاقی سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبرنہ ہو سکی تھانہ بٹالہ کالونی میں اٹھارہ سالہ صباء ولد کرسٹوفر مسیح سکنہ وارث پورہ کی رہائشی کا گھر والوں سے اپنے رشتے کاجھگڑا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کرچھت پر لگے پنکھے سے گلے میں پھندا ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ 55سالہ وارث علی ولد دین محمد سکنہ 117ج ب کے رہائشی نے گھریلو جھگڑوں سے مشتعل ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے حالت تشویشناک ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی جانب چانے کی بھر پور کوشش کی لیکن زہر جسم میں زیادہ سرایت کر جانے سے دم توڑ گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

علاوہ ازیں چالیس سالہ شکیل احمد ولد مقبول احمد سکنہ 186ر ب کارہائشی جوکہ سائیکل پر غبارے فروخت کرکے اپنا گزر بسر کررہا تھا جس میں کمائی زیادہ نہ ہونے سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا چند دن قبل اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی دوسرے دن جب اس کا ساتھی غبارے فروخت کرنیوالے نے اسکے گھر کے باہر دستک دی تو اسے گھر میں مردہ حالت میں اسکی نعش ملی تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے اسکی نعش مارچری یونٹ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزید : فیصل آباد