جاوید آفریدی نے پاکستان کی چین سے دوستی کا حق ادا کر دیا، چینیوں کیلئے ایسا کام کر دیا جس کا آج تک کسی کو خیال بھی نہ آیا تھا، تفصیلات جان کر پاکستانی شکریہ ادا کریں گے اور چینی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”شی شیئے“

جاوید آفریدی نے پاکستان کی چین سے دوستی کا حق ادا کر دیا، چینیوں کیلئے ایسا ...
جاوید آفریدی نے پاکستان کی چین سے دوستی کا حق ادا کر دیا، چینیوں کیلئے ایسا کام کر دیا جس کا آج تک کسی کو خیال بھی نہ آیا تھا، تفصیلات جان کر پاکستانی شکریہ ادا کریں گے اور چینی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”شی شیئے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لا کر غیر ملکی کرکٹ کے بند دروازے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب انہوں نے چین کیلئے بھی ایسا کام کر دیا ہے کہ پاکستانی بے اختیار ان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جبکہ چینی بھی کہہ اٹھیں گے ”شی شئیے“ یعنی چینی زبان میں شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ہانیہ کہاں بیٹھے گی۔۔۔؟“ اس سوال پر فہد مصطفی نے ایسا شرمناک جواب دیدیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شمولیت کیلئے 2 چینی کرکٹرز کو بھی ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے ناصرف چین میں کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ کسی بھی غیر ملکی لیگ میں پہلی مرتبہ شائقین چینی کرکٹرز کو بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے مطابق یہ چینی کھلاڑی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
اگرچہ چین کی مرد اور خواتین، دونوں کی کرکٹ ٹیمیں موجود ہیں جو کچھ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لے چکی ہیں تاہم ابھی تک یہ اپنا لوہا منوانے میں ناکام ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین کی قومی کرکٹ ٹیم میں سے 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے اور اب انہیں پشاور زلمی میں شمولیت کیلئے رسمی کارروائی کی ضرورت ہے جو جاوید آفریدی کے اگلے مہینے دورہ چین کے دوران پوری کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز شریف میں شدید جھگڑا، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی: چوہدری غلام حسین کا دعویٰ
اس کے علاوہ دبئی یا کسی اور ملک کی جگہ چین کو پاکستان کا نیوٹرل وینیو بنانے کیلئے تجویز بھی تیار کر لی گئی ہے جہاں پاکستان اپنی ہوم سیریز کھیل سکے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بہت سے ممالک کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر چکی ہیں تاہم 8 سال سے بند بین الاقوامی کرکٹ کے یہ دروازے جلد ہی کھلنے والے ہیں جب ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد سری لنکن ٹیم بھی کم از کم ایک ٹی 20میچ کھیلنے پاکستان آئے گی اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ہو گا جس دوران3 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -