پاکستان نے امریکا کی نئی افغان پالیسی کا موثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے امریکا کی نئی افغان پالیسی کا موثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا ...
پاکستان نے امریکا کی نئی افغان پالیسی کا موثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے امریکا کی نئی افغان پالیسی کا موثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکا کو نئی پالیسی پر مو¿ثر سفارتی ردعمل دینے کے لئے حکومت نے دفتر خارجہ میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نئی امریکی افغان پالیسی کے جواب میں سفارتی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی امریکا، ڈی جی اقوام متحدہ، ڈی جی افغانستان منصور خان، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے متوقع سخت ردعمل یا پابندیوں کی صورت میں آپشنز پر غور ہوگا اور اجلاس میں سخت امریکی بیانات پر دوست ممالک کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے متوقع دورہ امریکا سے متعلق بھی پالیسی بنائی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پاکستان، افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ اور دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔
مزید خبریں :امریکا نے ایک بار پھر اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،یہ پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالر کیلئے کسی کی جنگ نہ لڑے:عمران خان

مزید :

قومی -اہم خبریں -