پشاور پر ڈینگی کا حملہ ، پرویز خٹک بالآخر متاثرہ علاقے تہکال پہنچ گئے، مرنیوالوں کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان

پشاور پر ڈینگی کا حملہ ، پرویز خٹک بالآخر متاثرہ علاقے تہکال پہنچ گئے، ...
پشاور پر ڈینگی کا حملہ ، پرویز خٹک بالآخر متاثرہ علاقے تہکال پہنچ گئے، مرنیوالوں کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بالآخر پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ علاقے تہکال پہنچ گئے جہاں شہریوں سے ملاقات کی اور ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیب کی اور مرنیوالوں کے  لواحقین کیلئے پانچ لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کردیا۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کئی سالوں میں ڈینگی پر قابو پایا گیا، صوبوں کو ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، اگر پنجاب میں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیں تو کیا ہم یہاں سے انہیں بازیاب کرانے کیلئے پولیس بھیجیں گے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے یہاں آکر براہ راست کام شروع کر دیا یہ کیا طریقہ ہے؟۔

اس موقع پر وزیرصحت شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی کے پھر پانچ کیسز سامنے آئے ہیں، پشاور میں موذی مرض کے خاتمے کیلئے شہریوں میں آگاہی کیلئے گھر گھر ٹیمیں بھیج رہے ہیں۔ ایم پی اے یاسین خلیل نے  کہا کہ بعض لوگ ایک وین لاکر ڈینگی پر سیاست کر رہے ہیں، دو دن کے اندر خود علاقے کو ڈینگی سے پاک کریں گے۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

پشاور -