لاہور پر سوائن فلو کا حملہ، 35سالہ شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق

لاہور پر سوائن فلو کا حملہ، 35سالہ شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق
لاہور پر سوائن فلو کا حملہ، 35سالہ شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں ڈینگی کے بعد لاہور میں سوائن فلو کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 35سالہ عمران میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ۔مریض کی تصدیق ہونے کے بعدالرٹ جاری کردیا گیا جس میں تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں سوائن فلوکے چندکیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان کے علاج کیلئے ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ڈی جی ہیلتھ سروسز کے مراسلے میں ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوائن فلو سے متعلق اسپتال کے عملے کو آگاہی فراہم کی جائے۔

یادرہے کہ سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے اور اس کا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے، سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔اگر مرض کی تصدیق ہوجائے تو مریض کو چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔

مزید : لاہور