حکومت کا آئین کے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کا اعلان

حکومت کا آئین کے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کا اعلان
حکومت کا آئین کے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کیس میں آئین کے آرٹیکل 62کے تحت نوازشریف کی نااہلی کے بعد حکومت نے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہاہے کہ آرٹیکل 62,63میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں، میرے خیال میں نااہلی پانچ سال سے بھی کم ہونی چاہیے ، مسلم لیگ ن آئینی ترامیم کمیٹی میں لے کر جائے گی ۔

یادرہے کہ آرٹیکل 62کے تحت سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعدالیکشن کمیشن نے ان کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کردی تھی اور اب ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر 17ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔

مزید : قومی