میانی صاحب قبرستان میں کھڑے ہوکر دعا کررہا تھا کہ اچانک قبروں سے دردناک آوازیں آنے لگیں ،معاملہ جان کر یقیناً آپ کو شدید رنج ہوگا کہ مرُدوں کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے

میانی صاحب قبرستان میں کھڑے ہوکر دعا کررہا تھا کہ اچانک قبروں سے دردناک ...
میانی صاحب قبرستان میں کھڑے ہوکر دعا کررہا تھا کہ اچانک قبروں سے دردناک آوازیں آنے لگیں ،معاملہ جان کر یقیناً آپ کو شدید رنج ہوگا کہ مرُدوں کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے

  

لاہور( نظام الدولہ) گزشتہ دنوں میانی صاحب میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ۔ایک بزرگ کی قبر پر دعا کے بعد واپس آتے ہوئے اہل قبرستان کے لئے اجتماعی دعا کی غرض سے جب میں قبروں کے پاس کھڑے ہوکر دعا کررہا تھا کہ جونہی دعا ختم کی اسکے ساتھ ہی قبروں کے اندر سے شور سا سنائی دیا۔لگا جیسےکوئی قبروں کے مردے عذاب کی وجہ سے بڑی تکلیف سے رو رہے ہےں ۔اس دوران چند اور زائرین بھی وہاں جمع ہوئے اور اس انہونی پر غور کررہے تھے کہ انکشاف ہوا کہ ان قبروں میں کتوں نے گڑھے کھود کر پناہ لے رکھی ہے اور ایسا کئی خستہ حال قبروں کے ساتھ ہورہا ہے جنہیں کتوں نے مسمار کرکے ان میں گھر بنارکھے ہیں ۔تحقیق پر معلوم ہوا کہ میانی صاحب میں وہی قبریں سلامت ہیں جن کے لواحقین گورکنوں کی خدمت کرتے یا خود بھی مہینہ میں ایک دور چکر لگاتے ہیں۔میانی صاحب سمیت لاہور کے کئی قبرستانوں کے حوالے سے ایسی رپورٹیں بھی سامنے آچکی ہیں کہ وہاں سے مُردے نکال کر میڈیکل کالجوں کو بیچ دئےے جاتے ہیں اور ناقص قبروں سے جانوربھی مُردے نکال کر کھا جاتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قبرستان اتھارٹی بننے کے بعد قبروں کی حفاظت نہ کرنا متعلقہ ملازمین کا سنگین جرم گردانا چاہئے کیونکہ ان کی عدم دلچسپی سے مُردوں اورقبروں کی بے حرمتی ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس