نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار،سابق وزیر اعظم نے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا

نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار،سابق وزیر اعظم نے انکوائری کے ...
نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار،سابق وزیر اعظم نے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے سامنے پیشی سے انکار کرتے ہوئے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا ہے جبکہ انہوں نے نیب میں اپنا تحریری جواب بھی جمع کرادیا ہے۔تحریری جواب میں مﺅقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا موجودہ تحقیقاتی طریقہ اس کے اپنے قانون کی خلاف ورزی ہے اور نیب ریفرنس میں بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا .

حکومت کا آئین کے آرٹیکل 62,63میں ترمیم کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے نیب میں تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔ سابق وزیر کے وکیل نے تحریری جواب نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا ہے۔ وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کر رہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے،نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار چیرمین نیب کے پاس ہے اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکا ہے جب کہ اسی بنا پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، اس مرحلے پرنوازشریف کا نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔
تحریر ی جواب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل محمد امجد پرویز کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جو کہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -