”میں ان دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں جب “جمائما خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھ کر عمران خان کے دل میں بھی اپنے بچوں کی ماں کے لیے پیار جا گ جائے

”میں ان دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں جب “جمائما خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ...
”میں ان دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں جب “جمائما خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھ کر عمران خان کے دل میں بھی اپنے بچوں کی ماں کے لیے پیار جا گ جائے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان علیحدگی کے باوجود ان کے بچوں کی بھر پور طریقے سے پرورش کر رہی ہیں ۔عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور قاسم خان یوں تو اپنی ماں جمائما خان کے ساتھ ہی رہتے ہیں لیکن چھٹیوں میں وہ پاکستان آکر کچھ وقت اپنے والد کے ساتھ بھی گزارتے ہیں ۔دوسری جانب جمائما خان اپنے بیٹوں کی پرورش کرنے کے ساتھ ساتھ سابق شوہر کی سیاسی سطح پر حمایت کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ پاناما کیس کے دوران جمائما خان نے اکثر اوقات نواز شریف کے خلاف کھل کر بیانات دئیے اور فیصلہ آنے پر بھی گرمجوشی کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا ،یہ فطری بات ہے کہ عمران خان بھی سیاسی سطح پر حمایت اور بچوں کی بھر پور پرورش کرنے پر جمائما خان کے کردار سے خوش ہو نگے ۔

اب جمائما خان نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ماضی کے خوبصورت دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی ایک پیغام بھی لکھا ۔انہوں نے جو تصوئیر شیئر اس میں سلمان خان ڈائنا سور کا کوس چیوم زیب تن کیے ہوئے ہیںجبکہ قاسم خان انتہائی حیرانگی کے ساتھ کسی چیز کو دیکھ رہے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے جمائما خان نے کہا کہ میں ان دنوں کو بہت یاد کرتی ہوں جب سلمان خان بڑے پیٹ والے ڈائنا سور کا کوس چیوم پہن کہیں بھی چلا جاتا تھا اور قاسم کسی لڑنے والے انسان کی طرح لگتا تھا ۔

مزید خبریں :امریکا نے ایک بار پھر اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،یہ پاکستان کیلئے سبق ہے کہ چند ڈالر کیلئے کسی کی جنگ نہ لڑے:عمران خان

مزید : ڈیلی بائیٹس