”جرمن سوال کرتے ہیں کہ پاکستان خودمختار ہونے کے باوجود امریکہ کو نومور کیوں نہیں کہتا ؟“ جرمن یوتھ کونسلر محمّد طہٰ طارق

”جرمن سوال کرتے ہیں کہ پاکستان خودمختار ہونے کے باوجود امریکہ کو نومور کیوں ...
”جرمن سوال کرتے ہیں کہ پاکستان خودمختار ہونے کے باوجود امریکہ کو نومور کیوں نہیں کہتا ؟“ جرمن یوتھ کونسلر محمّد طہٰ طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمن پاکستانی یوتھ کونسلر محمّد طہٰ طارق نے امریکی صدر کی حالیہ افغان پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے کہنے پر افغانستان میں دو جنگیں لڑی جاچکی ہیں، دونوں بار پاکستان کا بھاری مالی و جانی نقصان ہوا ہے، پاکستان نے امریکا کی جنگوں میں میں اپنے ہزاروں نوجوان قربان کر دیے ہیں لیکن امریکا افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کا ملبہ پاکستان پرہی ڈال رہا ہے۔ اب یہی بہتر رہے گا کہ امریکا کی بات نہ سنی جائی اور ڈومور پر سرجھکانے کی بجائے نو مور کا نعرہ لگا ئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کی طرح ایک پایہ دار ملک بن کر اپنے پاو ¿ں پے خود کھڑا ہوسکتا ہے، جب امریکا پاکستان سے امداد مانگنے آئے تو اسے انکار کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جرمن اس بات حیران ہوتے ہیں کہ پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہونے کے باوجود امریکہ کی ڈکٹیشن کیوں قبول کرتا ہے۔ سلامتی کے اداروں کو اس پہلو پر غور کرنا چاہئے اور ترقی یافتہ قوموں کی قومی پالیسیوں کا مطالعہ کرکے اپنی خود مختاری کی حفاظت کا بہتر انداز اپنانا چاہئے۔