قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدرات چھوڑ کر اچانک لاہور روانہ ہوگئے

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدرات چھوڑ کر اچانک ...
قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدرات چھوڑ کر اچانک لاہور روانہ ہوگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک دم لاہور کے لئے روانہ ہوگئے، اس وقت ایوان میں انتخابی اصلاحات کا بل پاس ہو رہا تھا۔

نجی چینل”92نیوز“ کے اپنے ذارئع کے حوالے سے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جاری اجلاس کی صدارت چھوڑ کر سردار ایاز صادق ایک فون کال کے بعد اجلاس کی صدارت چھوڑ کر لاہور روانہ ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اس وقت انتخانی اصلاحا ت کا بل پاس ہو رہا تھا کہ اچانک ایک فون کال کے بعد ایاز صادق نے اپنی جگہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاویدکو صدارت کی کرسی دے کر اجلاس سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

”جرمن سوال کرتے ہیں کہ پاکستان خودمختار ہونے کے باوجود امریکہ کو نومور کیوں نہیں کہتا ؟“ جرمن یوتھ کونسلر محمّد طہٰ طارق

مزید : قومی