اداروں کی پاسداری ،عزت دینا کیا صرف ن لیگ کی ذمہداری ہے ؟دانیال عزیز

اداروں کی پاسداری ،عزت دینا کیا صرف ن لیگ کی ذمہداری ہے ؟دانیال عزیز
اداروں کی پاسداری ،عزت دینا کیا صرف ن لیگ کی ذمہداری ہے ؟دانیال عزیز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہاہے کہ اداروں کی پاسداری ،عزت دینا کیا صرف ن لیگ کی ذمے داری ہے ؟خان صاحب اداروں کی تعظیم کی بات کرتے ہیں اور خود سب سے زیادہ اداروں پر تنقیدکرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدرات چھوڑ کر اچانک لاہور روانہ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے دانیال عزیز کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بظاہر درس دیاجا رہا ہے کہ اداروں کی پاسداری کی جائے لیکن عمران خان ہتک عزت کے دعوے پر جواب دینے کو تیار نہیں گزشتہ 3سال سے اشتہاری ہیں انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ؟،خان صاحب ا لیکشن کمیشن میں بھی گالیاں نکالتے ہیں اور سینہ پھیلا کر کہتے ہیں پیش نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین سے متعلق تو کیس شروع ہی نہیں ہوسکا،مالی اور باورچی کے پاس کروڑوں روپے کے شیئرز خریدنے کے پیسے کیسے آئے؟میسر حاجی خان کو ملنے والی رقم جہانگیر ترین کے پاس کیسے آئی؟میسرز حاجی خان اور جہانگیر ترین کا آپس میں کیا رشتہ ہے ؟اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ میسر حاجی خان نے کیسے اداکیا؟۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ توڑ پھوڑ اور گالم گلو چ کا مظاہرہ کیا جبکہ خان صاحب اداروں کی تعظیم کی بات کرتے ہیں اور خود سب سے زیادہ اداروں پر تنقیدکرتے ہیں۔

مزید : قومی