امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر خارجہ سے ملاقات، جنوبی ایشیاپرامریکی صدرکی پالیسی پرخواجہ آصف کو بریفنگ

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر خارجہ سے ملاقات، جنوبی ایشیاپرامریکی صدرکی ...
 امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر خارجہ سے ملاقات، جنوبی ایشیاپرامریکی صدرکی پالیسی پرخواجہ آصف کو بریفنگ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے وزیرخارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے جس میں امریکی سفیرنے جنوبی ایشیاپرامریکی صدرکی پالیسی پربریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف عالمی برادری سے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور سلسلے میں آئندہ چندروز میں امریکی وزیر خارجہ سے و اشنگٹن میں ملاقات کروں گا۔

پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود، اسلام آبادکو طالبان کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی امریکی پالیسی کا اعلان

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے ملاقات کی ہے اور انہیں آج امریکی صدر کی جانب سے جنوبی ایشیاءکے حوالے سے تازہ پالیسی پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم افغانستان میں دیرپا اور مستحکم امن و استحکام چاہتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف اگلے چند روز میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں امریکی پالیسی پرتفصیلی بات چیت ہوگی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات واشنگٹن میں ہو گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں