امام کعبہ کا مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ

امام کعبہ کا مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ
امام کعبہ کا مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ

  

مکہ مکرمہ(صباح نیوز)امام کعبہ شیخ فیصل الغزاوی نے مکہ مکرمہ میں بھاتھا قریش میں اس عمارت کا دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین مقیم ہیں انہوں نے مناسک حج اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سعودی عرب کی طرف سے طیارے روکے جانے کے الزامات پر قطر بھی میدان میں آگیا، واضح اعلان کردیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امام کعبہ کا پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں مناسک حج ادا کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کا سفر ہمیں آخرت کے سفر کی یاد بھی دلاتا ہے جبکہ اس موقع پر امام کعبہ نے مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کی.

مزید : عرب دنیا