طالبہ کا الیکشن میں انوکھا بدلہ،اس نے مدمقابل کی صرف یہ چیز اڑائی تھی

طالبہ کا الیکشن میں انوکھا بدلہ،اس نے مدمقابل کی صرف یہ چیز اڑائی تھی
طالبہ کا الیکشن میں انوکھا بدلہ،اس نے مدمقابل کی صرف یہ چیز اڑائی تھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میں آپ کے ساتھ ڈاکٹر یونس بٹ کی ایک سدا بہار چٹکلہ دار تحریر کا اقتباس شئیر کررہی ہوں ۔پڑھ کر یقینی طور پر مزہ آئے گا آپ کو۔۔۔۔

کالج کے زمانے میں ایک دفعہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا تھا۔۔میرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی، میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک نقلی چھپکلی رکھ دی۔ جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لئے پرس میں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی رہ گئیں اور پھر اچانک پوری ذمہ داری سے غش کھا کر گرگئی ۔

اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پرراتوں رات، جہاں جہاں بھی ”نامزد امیدوار“ لکھا تھا،وہاں وہاں ”نامزد“ میں سے ”ز“ کا نقطہ اڑا دیا....میں آج تک اس کی ”سیاسی بصیرت“ پر حیران ہوں۔

عروہ باصر۔کراچی

مزید : لافٹر