امریکا کا روس کو ویزا کے اجراءکا عمل معطل کرنے کا اعلان

امریکا کا روس کو ویزا کے اجراءکا عمل معطل کرنے کا اعلان
امریکا کا روس کو ویزا کے اجراءکا عمل معطل کرنے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو (این این آئی)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس میں ویزوں کے اجراءسے متعلق اپنی خدمات میں بھرپور کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

’اسلامی طورپر یہ جائزہے اور ہم کوئی مداخلت نہیں کررہے بلکہ ۔ ۔ ۔‘بھارتی سپریم کورٹ نے تین طلاقوں کے کیس کا فیصلہ سنادیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں کے جواب میں ماسکو کی طرف سے امریکی سفارتی ملازمین کی تعداد میں کمی کر دینے کا بعد سامنے آیا ۔روس میں امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ وہ 23 اگست کو روس بھر میں امریکی ویزوں کے اجراءکی تمام کارروائیاں روک دے گا البتہ تارکین وطن کے ویزے اس سے مستثنی ہیں۔ ویزوں کا اجراءیکم ستمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا تاہم یہ انتہائی قلیل پیمانے پر ہوگا۔اس اقدام کا مطلب ہے کہ جو روسی شہری سیاحت کے لیے امریکا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے شہروں میں امریکی قونصل خانے کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے اور وہ ویزے کے حصول کے لیے ماسکو کا سفر کرنے پر مجبور ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں روسی صدر ولادیمر پیوتن نے واشنگٹن کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ یکم ستمبر سے روس میں موجود اپنے سفارتی اور تکنیکی عملے میں سے 755 افراد کی کمی کر دے۔

مزید : بین الاقوامی