بنا شرعی سبب حجاج کو مقامات مقدسہ سے روکنا جائز نہیں : سعودی مفتی اعظم
ریاض(این این آئی)سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہاہے کہ بنا شرعی سبب حجاج کو مقامات مقدسہ سے روکنا جائز نہیں ہے۔
خطبوں کو سیاسی ٹاک شو بنانے سے گریز کریں ،خطبہ جمعہ غیر سیاسی اور جامع ہونا چاہیے:سعودی مفتی اعظم
عرب میڈیاکے مطابق سعودی مفتی اعظم کا قطر کے عازمین حج کی فضائی راستے منتقلی کے حوالے سے قطری حکام کے منفی موقف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ دوحہ حکومت کا فضائی راستے کے ذریعے اپنے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کرنے سے انکار کرنا یقینا ایک غلط اور خطرناک حرکت ہے۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ عازمین حج کو بنا کسی شرعی سبب کے مقامات مقدسہ آنے سے روکنا جائز نہیں۔